قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا‘ سمیع الحسن گیلانی 

قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا‘ سمیع الحسن گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے 11 جماعتوں کی ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود لاہورجلسے کی ناکامی اصل میں ان کے ملک دشمن بیانئے کی ناکامی ہے۔ ان خیالات کا اظہاررہنماء پاکستان تحریک انصاف مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی سے چوہدری محمدمجاہد چٹھہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورجلسے میں جہاں لٹیروں کے اتحاد کو جہاں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا وہیں یہ عوام کے سامنے بری طرح(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
 بے نقاب بھی ہو چکے ہیں نہ صرف لاہوریوں نے جلسے میں شرکت نہ کرکے بلکہ پورے پاکستان کی عوام نے ان کے ملک دشمن بیانئے کو بری طرح مسترد کردیا ہے کیونکہ پورے پاکستان سے لوگوں کے لانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر نہ صرف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں بلکہ سٹیج پر ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا گیا، وہیں محمود اچکزئی کے نفرت انگیز بیانئے سے لاہوریوں کے وطن سے محبت کے رشتے کو پامال کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔یہ شو بری طرح فلاپ ہوا اوروزیراعظم عمران خان عوامی خزانہ لوٹنے والے لیٹروں کو این آر او نہ دینے کے فیصلے پر قائم ہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گااور انہیں احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر بھی پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ بالکل درست تھا جس سے یہ پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں اور گلگت انتخابات اور مسلسل جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا ملک دشمن بیانیہ دم توڑ چکا ہے اس موقع پر اُسامہ مجاہد چٹھہ بھی موجود تھے۔
سمیع الحسن