سٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے‘ریلیاں
ملتان‘ جام پور(سٹی رپورٹر‘نامہ نگار) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان کے زیر اہتمام نجکاری،آئی ایم ایف،اسٹیل ملز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کی جبری برطرفیوں،ایم ٹی آئی پی ایم سی ایکٹ کی گرفتاری کے خلاف کچہری چوک ملتان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ندیم پاشا ایڈووکیٹ آرگنائزر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان،احد شاہ کھگہ ایڈووکیٹ،عمران انصاری ایڈووکیٹ نائب صدر پیپلز پارٹی ملتان شہر،(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
رانانیک محمد زاہد مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی،راشد خان رہنما پی ٹی سی ایل،کامریڈ اسلم انصاری رہنما پاور لومز ایسوسی ایشن،ذیشان بٹ آرگنائزر انقلابی طلبہ محاذ ملتان،کامریڈ یامین،شاہ ولی راجپوت رہنما واسا ملتان اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکمران ٹولہ آئی ایم ایف کی مالیاتی پالیسیوں کو پورے جبر وطاقت کے ساتھ مسلط کر رہا ہے۔اسٹیل ملز کے پانچ ہزار محنت کشوں کو جبری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے سے وی ایس ایس کے نام پر ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نجکاری پالیسی سے تعلیم اور علاجکو کاروبار بنا دیا گیا ہے۔قومی اداروں کو بیچ کر محنت کشوں کو زندہ درگور کر رہے اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔مہنگائی اور غربت عروج پر ھے۔حکمرانوں کی ان عوام اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائیگا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ نجکاری پالیسی کو فوراً ختم کیا جائے۔سٹیل ملز کے محنت کشوں کی برطرفیاں ختم کی جائیں اور فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔ایم ٹی آئی اور پی ایم سی ایکٹ کا خاتمہ کیا جائے۔ایم این اے علی وزیر کو فوراً رہا کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے میں احمد سلہری،چوہدری علی ممتاز ایڈووکیٹ،سید اشتیاق شاہ،ارقم بھٹہ،موید الحسنین،چوہدری لیاقت سورو ایڈووکیٹس،شاہ زیب خان،ارشد خان چغتائی، جنید دادا اور دیگر نے شرکت کی اور عوام دشمن،مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف بھر پور جدوجہد وسیع کرنے اور حتمی فتح سوشلسٹ انقلاب تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ دریں اثناء جام پور میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کپمیئن جام پور کے زیر اہتمام پاکستان سٹیل ملز کراچی کی نجکاری اور ملازمین کی بر طرفی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جو کچہری جام پور سے ٹریفک چوک تک اور پھر واپس کچہری جام پور تک جاری رہی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے پینا فلیکس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر نعرے درج تھے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نا منظور نا منظور، بر طرف ملازمین کو بحال کرو۔ سٹیل مل کی تباھی کی ذمہ دار سول اور ملٹری بیوروکریسی ھے ملازمین نہیں۔ سٹیل مل کے مالکان مل چلانے والے مزدور ہیں۔ سٹیل مل کی نجکاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ایجنڈے کی غلامی کے تحت ہو رھی ھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت کامریڈ رؤف لْنڈ، شہر یار ذوق، عبدالکریم محسن، سچل سرمست، سقراط، باسط، جعفر احمدانی اور ظفر احمدانی نے کی۔
نعرے بازی