تین رکنی خانی جوئیہ ڈکیت گینگ گرفتار‘ لاکھوں کا سامان‘ اسلحہ برآمد 

تین رکنی خانی جوئیہ ڈکیت گینگ گرفتار‘ لاکھوں کا سامان‘ اسلحہ برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) لڈن پولیس نے 3رکنی خانی جوئیہ ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، 23مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 38 لاکھ 84ہزار مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل صدر افضل لودھی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لڈن میاں عبدالرؤف اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی اور چوری کی(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
 وارداتوں میں ملوث خان عرف خانی جوئیہ گینگ کے 3ممبران محمدخان عرف خانی, محمدفیاض اور پرویز کو گرفتار کر کے 23مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 38 لاکھ 84ہزار مالیت کا مال مسروقہ جس میں 261من کپاس مالیتی 14لاکھ 64ہزار, ٹریکٹر ٹرالہ مالیتی 10لاکھ روپے, نقدی 11لاکھ روپے,  موٹر سائیکل مالیتی 80ہزار روپے, طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 40ہزار روپے اورناجائز اسلحہ 1عدد پسٹل اور رائفل 222بور برآمد کیں. لڈن کے علاقہ میں بڑھتی ہوئے وارداتوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او لڈن میاں عبدالرؤف,  سب انسپکٹر رائے عارف, سب انسپکٹر محمد اظہر,  اے ایس آئی مظہر فرید گوندل اور اے ایس آئی محمد شفیق پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لا کرانتہائی محنت اور کوششوں سے گینگ کو ٹریس کرکے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکیان کے قبضہ سے ریکارڈ برآمدگی بھی کی ایس ڈی پی او سرکل صدر افضل لودھی نے ایک تقریب کے دوران بازیافتہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کے حفاظت کے لئے دن کے ساتھ ساتھ اپنی رات کا چین بھی قربان کرتے ہیں تو اس طرح کی بڑی کامیابیاں ملتی ہیں علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس کارکردگی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وہاڑی پولیس کے کمانڈر احسان اللہ چوہان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیاہے۔
اسلحہ برآمد