گیس بحران مین اضافہ،چولہے بند،خواتین سڑکوں پر آ گئیں،انتظامیہ کیخلاف نعرے

گیس بحران مین اضافہ،چولہے بند،خواتین سڑکوں پر آ گئیں،انتظامیہ کیخلاف نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کے ساتھ ساتھ سخت سردی اور کورا پڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔اس ضمن میں سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رات کے وقت کورا پڑنے سے معمولات زندگی جام ہوکر رہ گئے ہیں کورا پڑنے سے فصلوں،جانوروں اور باغات پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
ہیں اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع جزوی ابرآلود اور دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم ڈاکٹروں اور زرعی ماہرین نے مذکورہ سرد موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سفارش کی ہے۔ علاوہ ازیں ملتان میں بجلی‘ گیس کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ سخت سردی کے آغاز کے ساتھ ہی خانیوال کے اہم رہائشی علاقہ بلاک نمبر05 میں سوئی گیس کی24گھنٹے غیر اعلانیہ بندش شروع کردی گئی۔سوئی گیس کی طویل بندش سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی بلاک نمبر05گلی نمبر01میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگدورانیہ24گھنٹے کردیا گیا ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے مریض بچے اور بزرگ سخت سردی میں ٹھٹھر کررہے گئے ہیں دوسری جانب عوام کی اس مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی ایجنسیوں اور لکڑی کے ٹال پرلکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ان حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر سوئی گیس کی فراہمی اور ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان حلقوں نے بلاک نمبر05گلی نمبر01کی لائنوں کی صفائی اور فوری چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ صادق آباد میں گزشتہ ماہ سے سوئی گیس کی بندش جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین شدید پریشان ہیں گزشتہ روز ٹبہ قادرآباد کی درجنوں خواتین ہاتھوں میں توے اور چولہے لئے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں اور ایس ڈی او سوئی گیس صاد ق آباد سمیت دیگر عملہ کے خلاف شدید نعری بازی کی گئی‘خواتین نے کہاکہ جان بوجھ کر صادق آبا دمیں گیس کا بحران پیدا کیا گیا ہے چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے گیس کی فراہمی کی جاتی ہے اس میں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہے‘انہو ں نے کہاکہ امور خانہ داری میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں نہ ناشتہ بناسکتی ہی نہ ہی کھانا بنانا ممکن ہے‘انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام فوری نوٹس لیں اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔