روجھان: یونین کونسل بنگلہ اچھا کیلئے  ٹاؤن کمیٹی کا درجہ‘ لوگوں میں خوشی کی لہر

  روجھان: یونین کونسل بنگلہ اچھا کیلئے  ٹاؤن کمیٹی کا درجہ‘ لوگوں میں خوشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 روجھان (نمائندہ پاکستان) یونین کونسل بنگلہ اچھا کو ٹاون کمٹی کا درجہ ملنے پر بنگلہ اچھا کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے ٹاون کمیٹی بنگلہ اچھا کے افتتاح کے بعد علاقہ بنگلہ اچھا میں (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
خوشی کا سماں ہے اور انھوں نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری اور سابق تحصیل ناظم رفیق اعظم مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کی کاوشوں کو سراہا ہے ٹاون کمیٹی کا درجہ ملنے پر مقامی افراد نے پنجاب حکومت کے فیصلے خوش آئند اور علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے اس موقع پر مقامی افراد کا کہنا تھا یونین کونسل بنگلہ اچھا  کو ٹاون کمیٹی کا درجہ ملنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر روجھان کی دو  گھنٹے کی مسافت سے بچ گئے پنجاب حکومت نے بروقت فنڈزجاری کیے تو بنگلہ اچھا کی 70 سالہ محرومیاں اور مشکلات دور ہوجائے گء یہ باتیں بنگلہ اچھا کے عوامی وسماجی حلقے مرید حسین اچھا عاشق حسین مزاری اور خادم حسین ملک اور دیگر افراد نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے بھتیجے حمزہ ولی مزاری  صوبائی راہنما پی ٹی آئی سردار رفیق اعظم مزاری اور پی ٹی آئی تحصیل صدر سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کی مشترکہ کاوش سے یونین کونسل بنگلہ اچھا کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
لہر