کوٹ چھٹہ میں 14 بھٹے نئی ٹیکنالوجی  پر منتقل‘ انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ

  کوٹ چھٹہ میں 14 بھٹے نئی ٹیکنالوجی  پر منتقل‘ انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسداد سموگ مہم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں کی جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے. تحصیل کوٹ چھٹہ میں اب تک 14بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)
منتقل کر دیاگیا ہے دیگر کو کاروبار جاری رکھنے کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھٹوں کے معائنہ کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی سمیت اینٹوں کی تیاری، چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کاروباری افراد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والے مضر صحت دھواں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے ساتھ سموگ کا باعث بن رہے تھے جس پر حکومت نے دسمبرتک کیلئے پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کو بند کر دیا. انہوں نے کہا کہ تحصیل میں دفعہ 144کے تحت پابندی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
چیکنگ