کوہ سلیمان میں ہسپتال نہ سہولیات‘ لوگ بیماریوں کے حوالے‘ حالات سنگین
وہوا(نمائندہ پاکستان) تحصیل ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان کی بستی باجھہ جو کہ دس ہزار مکینوں پر مشتمل ہے روز اول سے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم چلی آرہی ہے جس کے باعث مکینوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے معمولی بخار اور سر درد سے لے کر پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مریض کی طبیعت بگڑنے پر لواحقین کو اسے(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
کئی کلومیٹر دور رورل ہیلتھ سنٹر وہوا یا تونسہ شریف لے جانا پڑتا ہے بارہا ایمرجنسی کی صورتحال میں سیریس مریض ہسپتال اور حاملہ خواتین ہسپتال پہنچنے سے قبل راستہ میں ہی دم توڑ جاتی ہیں یہ صورتحال یہاں کے مکینوں کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے بستی مکینوں نے بارہا یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں سے بنیادی مرکز صحت کی فراہمی کے مطالبے کیے مگر کوئی شنوائی نہ ہونے پر بستی مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے بستی میں فوری طور پر بنیادی مرکز صحت کی فراہمی کے مطالبات پر مبنی بینر آویزاں کردیے ہیں مکینوں حاجی غلام صدیق قیصرانی، محمد شاہد قیصرانی، مہراللہ قیصرانی، محمد الیاس قیصرانی، شفقت اللہ قیصرانی، عبدالرحیم قیصرانی، محمد اسماعیل قیصرانی نے کہا ہے کہ بستی باجھہ کے مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سنگین