وہوا: واٹر سپلائی سکیم سے پانی بند‘ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ 

وہوا: واٹر سپلائی سکیم سے پانی بند‘ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے‘ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ تین مہینوں سے اندرون شہر واٹر سپلائی سکیم سے وہوا کے شہریوں کو پانی کی فراہمی نہ ہونے سے شہر میں پینے کے صاف پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے دور دور تک کہیں بھی پانی کا نام و نشان نہ ہونے کے باعث شہری جن میں مرد و خواتین بچے اور(بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
 بوڑھے شامل ہیں پانی کی تلاش میں برتن لیے مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن انہیں کہیں بھی پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں جس سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی پینے کی پانی کو ترس گئے ہیں مساجد میں پانی نہ ہونے کے باعث نمازیوں کو باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے وضو کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے شہریوں جن میں محمد رمضان انجم، محمد طارق، شہزاد حنیف خان، کلیم اللہ، عبدالباسط، محمد علی، احمد احمد بخش، عبدالجبار، نثار احمد نذیر احمد عبدالغفور شفقت اللہ کا کہنا ہے کہ کہ سائنس کی ترقی کے ساتھ دنیا چاند پر جا پہنچی ہے اور دیگر سیاروں کو مسخر کرنے میں کوشاں ہے جب کہ اس جدید ترین دور میں بھی وہوا کے شہری پینے کی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم چلے آرہے ہیں جو اس حلقے سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں اور حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
اضافہ