رحیم یار خان: چوری کی 11 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ فون‘ زیورات لیکر فرار 

رحیم یار خان: چوری کی 11 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ فون‘ زیورات لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرارہے، مزید 11 وارداتوں میں ملزمان نقدی موبائل فون موٹر سائیکل روٹر پمپ بیٹریاں اور مویشی چرا لے گئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات عید گاہ کے رہائشی اعجاز احمد کے بھائی فیاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان مرزا احمد وغیرہ نے 12 ہزار روپے کی نقدی(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)
 چرا لی دوسری واردات غوثیہ چوک کے رہائشی محبوب سلطان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا تیسری واردات اڈہ منٹھار کے رہائشی شہباز لطیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات احمد پور لمہ کے رہائشی عمران مشتاق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات سٹیلائیٹ ٹا ن کے رہائشی میاں ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات چوک گھنٹہ کے رہائشی مرید حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات اللہ آباد کے رہائشی طارق کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم سجاد احمد نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات نویں آرائیں کے رہائشی اللہ نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم عابد نے 20 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا نویں واردات چک 80 کے رہائشی محمد کامران کے ساتھ پیش آئی جہاں 9 ملزمان محمد یوسف وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لیں دسویں واردات چک 215 کے رہائشی الہی بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان اصغر وغیرہ نے 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ گیارہویں واردات روشن بھینٹ کے رہائشی علی مراد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان قربان شاہ وغیرہ نے 18 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئیپولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
فرار