ملتان:گرم ملبوسات فروخت کرنیوالوں کا سڑکوں پر قبضہ
ملتان(سپیشل رپورٹر)میونسپل کارپوریشن،ایم ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت،سردی کے ملبوسات فروخت کرنے والے ریڑھی مافیا نے خانیوال روڈ سمیت شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر قبضہ کر لیا،ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا،شہری اذیت میں مبتلا متعلقہ محکموں نے بھی چپ سادھ لی۔پاکستان سروے کے مطابق ملتان کی معروف اور گنجان آباد شاہراہ خانیوال روڈ سمیت گھنٹہ گھر،حسین آگاہی روڈ، ابدالی روڈ،ایل ایم کیو روڈ،ڈیرہ اڈا،وہاڑی روڈ پر(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)
ان دنوں موسم سرما کے ملبوسات فروخت کرنے والے ریڑھی مافیا نے قبضہ کررکھا ہے جس کے پیش نظر مذکورہ مصروف ترین شاہراہوں پر ٹریفک دن بھر جام رہتی ہے مذکورہ صورتحال کے باعث شہریوں کودن بھر ٹریفک مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے پریشان کن امر یہ ہے کہ مذکورہ تمام تر صورتحال جاننے کے باوجود ضلعی،میونسپل اور ایم ڈی اے انتظامیہ مذکورہ ریڑھی مافیا کیخلاف کاروائی کر نے سے گریزاں ہے اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں نے حکومتی ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسروں سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔