وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے 

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔وطن واپسی کے موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور امتیاز فیروز گوندل، وزارتِ خارجہ اور یو اے ای کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کو ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔دورہ کے دوران وزیر خارجہ نے یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المختوم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان سے ملاقاتیں کیں۔ 
وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -