23دسمبر کو مردان میں پی ڈی ایم کی ریلی نکالی جائیگی:امیر مقام

  23دسمبر کو مردان میں پی ڈی ایم کی ریلی نکالی جائیگی:امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک عمران نیازی اور اس کے نااہل ٹولے کی بوریاں بستر گول کرنے تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی اتحاد مثالیں ہیں اور پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے مفادات اور ملکی استحکام کے لیے نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستا ن اور عوام کو اس نالائق ٹولے کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے، 23دسمبر کو مردان ڈویژن کی ریلی ہوگی جس میں پی ڈی ایم کی صوبائی و مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں اور دوسروں کی الزام تراشی اور دشنام طرازی کے علاوہ کچھ نہیں ہے کیا، ان کے اس الزام تراشی سے غریبوں کے پیٹ بھر جائیں گے یا مہنگائی کم ہو جائیگی، چور اور ڈاکوؤں کے بارے میں عوام کو بخوبی علم ہو چکا ہے اور چور اور ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے بارے میں بھی عوام جان چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوچ لوئر دیر میں مسلم لیگی رہنما حاجی سیدغنی کی نماز جنازہ، ملاکنڈ بٹ خیلہ میں پیر صاحب کی والدہ کی فاتحہ خوانی، مردان شیر گڑھ میں ممبر صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کے حجرے میں کارکنان اور صوابی مرغز میں حاجی سجاد خان کی ہمشیرہ کی فاتحہ خوانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس الزام تراشی سے سے ہمارے لیڈر شپ اور کارکنان کی حوصلہ پست نہیں کئے جاسکتے بلکہ ان کے حوصلے مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں، حکمرانوں کو ایک دن ان انتقامی کارروائیوں کا بھی حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے کوہے مگرصرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ اب تک کچھ نہ کرسکے،ماضی کی حکومت کے منصوبوں پرتختیاں لگاکرعوام کودھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔

مزید :

صفحہ اول -