اورنگی ٹاون میں ڈاکوؤں   نے سپر اسٹور لوٹ لیا 

اورنگی ٹاون میں ڈاکوؤں   نے سپر اسٹور لوٹ لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاون ڈسکو موڑ پر ماسک پہنے ڈاکوں نے دن دہاڑے سپر اسٹور لوٹ لیا فیروز آباد اور سائیٹ پولیس نے تین اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون ڈسکو موڑ مرحبا اسٹور میں میں ڈاکوں نے دھاوا بو ل کر لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی فوٹیج میں دو ملزموں کو اسٹور کے اندر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ملزموں کا تیسرا ساتھی اسٹور کے باہر موجود تھا ملزموں نے اسلحہ کے زور پر عملہ کو یرغمال بنا لیاملزموں کیپ اور ماسک سے چہرے چھپائے ہوئے ہیسائیٹ پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنلز حیات اللہ اور حمزہ کو گرفتار کر کرکے اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی فیروز آباد پولیس نے کاروائی کرتے ھ حمیر ولد اکرم کو گرفتار کر لیا۔