کرسمس کا مقصد محبت بانٹنا اور دوسروں کیلئے جینا ہے، جیمز اقبال 

کرسمس کا مقصد محبت بانٹنا اور دوسروں کیلئے جینا ہے، جیمز اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال نے کہا ہے کہ کرسمس کا مقصد محبت بانٹنا ہے جبکہ دوسروں کیلئے جینا ہو گا جو قت کی اہم ضرورت ہے مسیحی برادری قائم پاکستان سے لیکر اب تک ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان ہمارا فخر ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اور جانز اقبال ریسکیو فاونڈیشن کے  چیئرمین جیمز اقبال نے پشاور پریس کلب میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحثت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا تقریب میں کثیر تعدا د  میں مسیحی برادری  نے شرکت کی  جبکہ ہولی فانڈڈیشن سپیرٹ چرچ کے چئیرمین شکیل چراغ بھی جود تھے  تقریب میں بچوں نے کرسمس کے مناسبت سے ٹیبلو بھی پیش کیے رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال نے کہا کہ پنے لیئے تو ہر کوئی جیتا ہی ہمیں دوسروں کیلئے جینا ہوگا جبکہ کرسمس کا پیغام یہی ہونا چاہئے اور غرباء کی مدد کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کرسمس کی خوشیوں مین سب کو شریک کرنا ہوگا جبکہ  ہمیں افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئے دشمن مختلف قسم کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں تاہم مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی استحکام و ترقی میں اپنا بھرپور کردار  ادا کیا ہے تقریب سے دیگر شراکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں عوام پریشان ہے،کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا جبکہ سحی برداری کرسمس کے تقریباًت کومیں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے شرکاء نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ سکون سے اپنی زندگی  بسر کر  رہے ہیں تقریب کے اخر میں کرمس کیک بھی کاٹا گیا  جبکہ  ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی