سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،6 ملزمان گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،6 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کلا شنکو ف،3 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کیکارتوس برآمد کر لی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ایس پی صدر وقار خان کی سر براہی میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک کیا گیا ہے،آپریشن میں ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خلیل،ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجاز خان،لیڈیز پولیس،بی ڈی یو اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران6 ملزمان سعادت ولد سمیع اللہ،ہارون ولد تسلیم،نسیم ولد ایوب،یوسف ولد عظمت،عثمان ولد الیاس اور بہرہ مند ولد طاوس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 عدد کلا شنکو ف،3عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لی گئی ہیں