ٹوپی میں چوروں کا راج،ایک رات میں درجنوں دکانوں کا صفایا

  ٹوپی میں چوروں کا راج،ایک رات میں درجنوں دکانوں کا صفایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹوپی (نامہ نگار)ٹوپی  چوری کی وارداتیں، نا معلوم چوروں نے ایک ہی رات میں ایک درجن کے قریب دکانوں کے شٹروں کے کُھنڈے توڑ کر نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ہے عوام میں شدید خوف و ہراس تفصیل کے مطابق ٹوپی میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی رات کو نا معلوم چورو ں نے محلہ مٹونہ برہ مٹونہ اور بیسک لار پر واقع ایک درجن کے قریب دکانوں کے شٹروں کے کُھنڈے تو ڑ کر نقدی پر ہاتھ صاف کر لئے بیسک لار کے مکینوں کے کہنے کے مطابق کہ رات 2 بجے کے قریب چار مسلح چور ایک دکان کے شٹر کا کھنڈا توڑ کر اندر داخل ہوئے اس دوران ڈیوٹی سے واپس آنے والے مزدور کو دیکھتے ہی چوروں نے راہ  فرار اختیار کی اُس کے شور وغل پر محلہ کے مکین بیدار ہوئے اور چوروں کا تعاقب کیا چوروں نے اپنے بچاؤ کیلئے ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے قریبی پہاڑی کی طرف بھاگ نکلے۔