پشاور میں بڑھتی ہوئی سردی، گیس لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں بڑھتی ہوئی سردی نے جہاں شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کیے وہی گیس لوڈشیڈنگ سے بھی عوام کا جینا محال ہو چکا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے ب صورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے علاقوں گلبہار،اندرون شہر،یکہ توت،ورسک روڈ،امین کالونی اورگلشن کالونی میں گزشتہ روز سے گیس غائب ہے جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ سردی میں شدت کے باعث گھروں میں بچے،بوڑھے،بیمار،خواتین بھی شدید اذییت میں مبتلا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل نا کا م ہو چکے ہے شہریوں کے مطابق باقائدگی سے بل ادا کرتے ہے تاہم شدید سردیوں میں گیس کی عدم فراہمی متلقہ حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے فلفور اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔