مشیر اطلاعات کامران بنگش نے 3 فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا 

  مشیر اطلاعات کامران بنگش نے 3 فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں مسلم ہینڈز کی طرف سے لگاے گئے 3 فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات و اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مسلم ہینڈز صوبہ خیبر پختون خواہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے اس کار خیر کے لئے مسلم ہینڈز کی انتظامیہ اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔کامران بنگش نے پشاور کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گلبہار ڈسپنسری کے ساتھ، اعجاز آباد پارک اور جی ٹی روڈ پر امین کالونی کے پاس مسلم ہینڈز کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا اس موقع پر مسلم ہینڈز کے ریجنل ڈائریکٹر رحیم اللہ خان نے مسلم ہینڈز کی صوبہ خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں خصوصا پانی کی فراہمی کے لیے ہینڈپمپس و دیگر اسکیموں کا ذکر کیا۔کامران بنگش نے مسلم ہینڈز سے پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات، عرفان سلیم کشور زمان خٹک اور مسلم ہینڈز کے واش پروگرام کوارڈینیٹرضیاالاسلام بھی موجود تھے۔