تحریر انصاف کے اقلیتی ایم این اے جمشید تھامس کی ڈیرہ آمداقلیتی برادری سے ملاقات

تحریر انصاف کے اقلیتی ایم این اے جمشید تھامس کی ڈیرہ آمداقلیتی برادری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) پشاور سے متعلق رکھنے والے تحریر انصاف کیااقلیتی ایم این اے جمشید تھامس کی ڈیرہ آمد اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی کے سی ای او چوہدری عطاء اللہ کی جانب سے خصوصی دعوت پر ڈبلیو ایس ایس سی کا دورہ کیا  جہاں پر چیف ایگزیکٹوآفیسر کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس سی میں کام کرنے والے اقلیتی ملازمین کے ساتھ ایڈوانس کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقلیتی ایم این اے جمشید تھامس اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مسیحی ملازمین کی خوشیوں کے موقع پر ایڈوانس کرسمس تقریب کے انعقاد کو سراہا اور اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقاریب دیگر محکمہ جات کو بھی کرنی چاہیئے تاکہ بین المذاھب ہم آہنگی کے درس فروغ پائے۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے جہاں بھی اقلیتی برادری کو مسائل درپیش ہوتے ہیں انکے حل کیلئے ہمشیہ ایوانوں میں آواز بلند کی اور میں چوہدری عطائاللہ کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے اقلیتی بھائیوں کا خیال رکھا اور ہر غمی خوشی میں انکا ساتھ دیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او چوہدری عطاء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت باہمی رواداری۔ ہم آہنگی اور بلاامتیاز سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسیحی ملازمین محدود وسائل ومشکلات کے باوجود شہریوں کی جس طرح خدمت کرتے ہیں وہ مثالی اور لائق ستائش ہے