کامیاب جلسوں سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی،جے یو آئی سخاکوٹ
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)جمعیت علما اسلام ملاکنڈ کے نائب امیر حق نواز خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انشا اللہ پی ڈی ایم موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کا ذریعہ بنے گا۔ 23دسمبر کو مردان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے اور ریلی میں ضلع ملاکنڈ سے جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔احتجاجی ریلی کے حوالہ سے اپنے حجرے میں میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل و ضلعی نائب امیر ملاکنڈ حق نواز خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور ملک میں شرعی نظام اور حقیقی جمہوریت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو مردان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے اور ریلی میں شرکت کے لئے ملاکنڈ سے کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی جس کے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے