سربلند پورہ گرلز سکول میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے والدین پریشان
پشاور(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گرلزمڈل سکول سربلندپورہ میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث طالبات اورانکے والدین میں تشویش کی لہردوڑگئی جبکہ علاقہ مکینوں نے کوروناکے پیش نظرسکول کوبندکرنے کامطالبہ کردیا۔یاد رہے کہ قبل ازیں مذکورہ سکول کی دواستانیوں کاکوروناٹیسٹ مثبت آچکاہے جنہیں رخصتی پر گھربھیج دیاگیاتھا لیکن اب معلوم ہواہے کہ سکول کی مزید کچھ استانیوں اورطالبات میں کوروناکی علامت ظاہرہوناشروع ہوئی ہیں جس کے باعث سکول انتظامیہ کی ہدایت پر 30کے قریب طالبات کے کوروناٹیسٹ کروائے گئے ہیں سکول میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے طالبات انکے والدین اورسٹاف میں شدیدخوف وہراس پایاجاتاہے دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ سربلندپورہ سکول میں مشتبہ کوروناکیسز نیک شگون نہیں اس سے اہل علاقہ کوبھی خطرہ ہوسکتاہے لہذا متعلقہ حکام صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے سکول کو فوری طور پر بندکرنے کے احکامات جاری کرے۔