مفاہمتی یاداشت تعاون کا باعث بنے گی،پروفیسر ادریس
پشاور(سٹی رپورٹر)وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت سے فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کا باعث بنے گی جبکہ یونیورسٹی کی کی جانب سے انٹر نیشنل روابط کے ذریعہ اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ ان خیالات کا ظہار وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے یونیورسٹی آف پشاور اور بلتستان اسکردو یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے تقریب سے اپنے خطاب میں کیا مفاہمت کی یاداشت سے دونوں اداروں کے مابین تحقیق، ہدایات اور فیکلٹی کے تبادلے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ ددنوں یونیورسٹیاں میں مختلف شعبوں میں علمی تعاون کو فروغ دینے کیلے میمورنڈم پر پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان نے دستخط کیے جبکہ باہمی علمی شعبوں میں باہمی دلچسپی کی سرگرمیاں شروع کرنے پر متفق ہوگئیں جسمیں درس و تدریس، لیکچرز اور تحقیق کے انعقاد، مہارت کا تبادلہ، طلباء کا تبادلہ، باہمی تعاون کے ساتھ تحقیقی منصوبوں کا انعقاد، مشترکہ طور پر سمپوزیا، سیمینارز، اور کانفرنسوں کا اہتمام کرنا نیز تعلیمی معلومات اور مواد کا اشتراک شامل ہے اس موقع پر وی سی یونیورسٹی بلتستان پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ایم او یو مقامی وسائل کو متحرک کرنے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعہ سیاق و سباق کے ذریعہ تعلیمی، معاشرتی، معاشی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے ہمارے مقاصد کو پورا کرے گا جبکہ دونوں یونیورسٹیوں کے مابین مضبوط تعلقات قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ یہ بات مختلف سطحوں پر یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو کے ساتھ بہتر تفہیم اور وسیع رشتوں کی طرف شروعات ہے