ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی خان کا میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کا اچانک دورہ
پبی (نما ئندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی خان کا ضلعی ہیلتھ آفیسرکے ہمراہ میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کا اچانک دورہ ہسپتال دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف بلاکس خاص کر کورونا وائرس کے حوالے سے مختص شدہ وارڈز اور ایمرجنسی کی صورت میں تیاریوں اور وافر مقدار میں اکسیجن کی دستیابی سمیت سرکاری سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا گیایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں سٹاف حاضری رجسٹر اور ادویات سمیت ضروری سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیاانہوں نے ہسپتال ایم ایس کو ہسپتال انیوالے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ عوامی مسائل کا بہتر اور فوری حل اولین ترجیح ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ ہیلتھ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ اور صوبائی حکومت کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔