سخاکوٹ،مردان ریلی جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا 

سخاکوٹ،مردان ریلی جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)   جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کے ہدایات کی روشنی میں 23دسمبر کو ضلع مردان میں ہونے والے احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کے لئے جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور تحصیل اُمراء و جنرل سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس آج بروز اتوار ضلعی دفتر واقع پرانہ سخاکوٹ میں منعقد ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان کے مطابق ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ نے مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور تحصیل اُمراء و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس آج بروز اتوار دو پہر بجے طلب کیا ہے جس میں ضلع مردان میں ہونے والے پی ڈی ایم ریلی و مظاہرے میں بھر پور شرکت کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ تمام متعلقہ عہدیداروں کو مشاورتی اجلاس میں بر وقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے