مردان،صحافیوں کے تحفظ اور ڈیجیٹل جرنلزم کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ احتتام پذیر
مردان(بیورورپورٹ) مردان پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ اور ڈیجیٹل جرنلزم کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ احتتام پذیرہوگیاورکشاپ کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی نے ”ٹی ڈی ای اے“ اور”فافین“ کے مالی تعاون کیاتھا ورکشاپ میں ٹرینر اور معروف صحافی عامروسیم نے عالمی وباء کورونا وائرس اورآئین پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق سمیت متعدد موضوعات پر آن لائن لیکچرز دیئے اس کے ساتھ تحقیقاتی رپورٹنگ اورصحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں میں فیلڈورک کے علاوہ سوشل میڈیا کے استعمال کا بھی تذکرہ کیاگیاورکشاپ میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اورجمہوریت میں آزادی اظہار رائے کے کردارپر روشنی ڈالی گئی ورکشاپ میں آئی آرایس پی کے پراجیکٹ منیجر الطاف خان،کوآرڈینیٹر مس شازیہ نے ورکشاپ کے شرکاء کو معلوماتی کتابچے او ربروشر ز فراہم کئے ورکشاپ کے آخر میں سوال وجواب کے سیشن بھی ہوئے۔