چائنہ کریک برج کی بحالی اہم قدم ہے،ڈی ایس ریلوے 

چائنہ کریک برج کی بحالی اہم قدم ہے،ڈی ایس ریلوے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے کراچی ڈویژن میں چائنہ کریک برج کو فعال کرنے کا کام مزید تیز کردیا ہے۔  اس برج کے فعال ہونے سے کراچی سٹی اور پورٹ میں سیدھا رابطہ قائم ہوجائیگا جس کی وجہ سے لاکھوں ٹن سامان کی ترسیل نہایت آسان ہوجائیگی۔چائنہ کریک برج کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سامنے اور مشہور فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کے ساتھ واقع ہے۔ہفتہ کو ڈی ایس کراچی ڈویژن ارشد سلام خٹک نے چائنہ کریک برج کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کی تفصیلات لیں۔ انہوں نے برج جلدی فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود افسران اور ورکرز کو کہا کہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں ریلوے فریٹ سروس کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریٹ سروس میں بہتری لائے بغیر ریلوے میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔