صوابی،گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے احتجاج کل تک موخر

  صوابی،گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے احتجاج کل تک موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)گرڈ اسٹیشن چھوٹا لاہور کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے خلاف کھنڈہ کے عوام نے ہفتہ کی دوپہر ہونے والے احتجاج کو کل پیر کے روز تک موخر کر دیا۔ ہفتہ کی صبح بھاری نفری پولیس نے صوابی انٹر چینج کے مقام پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے ناکہ بندی کر رکھی تھی بعد ازاں عمائدین علاقہ سے گفت و شنید کے نتیجے میں علاقے کے عوام نے اپنا احتجاج دو یوم کے لئے موخر کر دیا۔ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے متعلقہ حکام نے موضع کھنڈہ کے جائیداد سے 460کنال اراضی حاصل کرنے کے لئے کاغذات تیار کی تھی لیکن عوام نے اپنی اراضی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے دینے سے انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ نہ صرف قیمتی بلکہ زرعی اراضی ہے ہم کسی صورت اپنی قیمتی اراضی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے نہیں دینگے جب کہ اس کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شام تک احتجاجی مظاہرہ کر کے کھنڈہ موڑ کے مقام پر صوابی جہانگیرہ اور ٹوپی روڈ کو بند کر رکھا تھا۔