کورونا کا شکار کے ٹی ایچ کے ڈاکٹر ہارون صحت یاب ہورہے ہیں
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر ڈاکٹر ہارون خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اپنے فرائض منصبی کے دوران کرونا کا شکار ہو چکے تھے اب روز بروز صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہارون نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی مریضوں کے دیکھ بھال کر تے ہوئے کرونا کا شکار ہو گئے۔ دریں اثنا ں مسلم لیگ (ن) قبائلی اضلاع کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی، ممتاز سماجی کارکن سید شاہ جہان آف تہکال اور سینئر صحافی کاشف احمد نے ڈاکٹر ہارون کی صحت یابی کے لیے دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں اچھی صحت عطا کرے۔ آمین
