تعلیمی اداروں سے عملہ کو بغیر نوٹس فارغ کرنے کے فیصلہ کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج
پشاور(سٹی رپورٹر)یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں سے عملہ کو بغیر نوٹس فارغ کرنے کے فیصلہ کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کاردز اور اٹھائے جس پر یو این ایچ سی آر کے خالف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے بغیر نوٹس کے فارغ کرنے کا فیصلہ ملازمین کیساتھ ظلم ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پچیس سال سے یو این ایچ سی آر کے تعلیمی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کو بے روزگار کرنا بین الاقومی قانون کے بھی خلاف ہے مظاہرین نے گورنر خیبر پختونخوا اور افغان کمشنریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ا یو این ایچ سی آر کی جانب سے ملازمین پر شب خون مارنے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہر فورم پر احتجاج کرینگے واضح رہے کہ پہلے مرحلہ میں یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں ملازمین کا نوکریوں سے فارغ کرنے کے فیصلہ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔