پروفیسر سید وہاب 2 سال کیلئے زرعی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر مقرر

پروفیسر سید وہاب 2 سال کیلئے زرعی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی چانسلر/ گورنر خیبر پختونخوا نے پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب کو 2 سال کے لئے زرعی یونیورسٹی پشاور کے پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا. پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب نے 2009ء میں چین سے پوسٹ ڈاکٹریٹ، 2003 میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی، 1987ء میں زرعی یونیورسٹی پشاور سے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم ایس سی (آنرز)، 1985ء میں زرعی یونیورسٹی پشاور سے بی ایس سی (آنرز) فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں. انہوں نے 2 پی ایچ ڈی،  50 ایم ایس سی (آنرز) سکالرز کی سرپرستی کی ہے اور 5 سکالرز ان کے زیرنگرانی پی ایچ ڈی کررہے ہیں. فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق آپ کی ایک کتاب شائع ہوچکی ہے، ان کی ملکی اور بین الاقوامی جریدوں میں تقریباً 50 سے زیادہ معیاری ریسرچ شائع ہوئیں ہیں. آپ یونیورسٹی کے تدریسی امور کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں پرو وائس چانسلر مقرر ہونے یونیورسٹی چانسلر / گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ یونیورسٹی کی فلاح کے لئے اور وائس چانسلر کے '' مشن معیاری تعلیم و تحقیق'' کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے. یونیورسٹی ملازمین نے پرو وائس چانسلر مقرر ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کی