تھانہ مچنی گیٹ کی کارروائی،مکان سے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس برآمد
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں کاروائی کے دوران گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کو ایک خالی مکان سے برآمد کر لی گئی ہے مالک مکان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس کی مدد سے کار چوری میں گروہ کا سراغ لگالیا گیا ہے جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیگی،ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مالک مکان نے اپنا گھر مذکورہ مسمی امتیاز کو 11 ہزار روپے ما ہوار کرایہ پر دیا تھاتفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو اطلاع ملی کہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود بابو گڑھی میں ایک خالی مکان میں مشکوک اور سرقہ شدہ گاڑیوں کا لیندین ہو تا ہے،جس پر ڈی ایس پی ورسک فدا حسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبادوزیر،لیڈیز پولیس اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے سرقہ شدہ گاڑیوں کا سپیئر پارٹس کو تحویل میں لیا گیا جبکہ مالک مکان منصور ولد عبد الحلیم سکنہ بابو گڑھی کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے تھانہ مچنی گیٹ منتقل کردیا جہاں اس سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مالک مکان نے اپنا گھر مذکورہ مسمی امتیاز ولد شمروز خان سکنہ پلو سئی کو 11 ہزار روپے ما ہوار کرایہ پر دیا تھا جو چوری شدہ گا ڑیو ں کا لین دین کر تا ہے جن کی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائی جائے