نوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی،پولیس اہلکار کا قاتل گرفتار

نوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی،پولیس اہلکار کا قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔ اکبرپورہ کے علاقے سے پولیس اہلکار برکت علی کو شہید کرنے والا قاتل گرفتار۔ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی پبی سر کل طیب جان نے پو لیس تھا نہ پبی میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ15 دسمبر 2020 کو شام کے وقت SHO یاسر خان اور ہیڈکانسٹیبل برکت علی خٹک اور دوسرے اہلکاران کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے۔دو افراد کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی۔ملزمان نے روکنے کے بجائے راہ فرار اختیار کیا۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر  فائرنگ کردی۔جس سے برکت علی لگ کر زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاکر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوا۔پولیس نے ملزمان میں سے اسحاق کو اُسی وقت گرفتار کر لیا۔جبکہ ملزم کامران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کی  براہ راست سربراہی میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔جدید تکنیکی تفتیش کو زیر استعمال لاکر ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری رکھی گئی۔ اکبرپورہ کے علاقے میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پرمیں نے پولیس نفری کے ہمراہ اکبرپورہ میں متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لیکر کامیاب کاروائی کی گئی۔ملزم کامران کے ٹھکانے پر چھاپہ لگایا گیا۔پولیس نے ملزم کو بھاگنے کا موقع نہ دیتے ہوئے نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا۔