دوران وبا صنعتیں کھولنے کی مخالفت معاشی ترقی کی مخالفت تھی ، شہباز گل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ دوران وبا صنعتیں کھولنے کی مخالفت معاشی ترقی کی مخالفت تھی ، وہ معاشی ترقی جو برآمدات میں اضافے کی صورت نظر آرہی ہے۔
معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل کااپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ لوٹ کا مال بچانے کیلئے اپوزیشن ملک دشمنی تک جاچکی ہے ،اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرناچاہتی تھی ،اللہ کا شکر،عمران خان نے دور اندیشی سے بہترین فیصلے کئے۔