وزیر ریلوے اعظم سواتی کی دعوت پاکستان ویلفئیر ایسو سی ایشن (جدہ) کے چئیرمین بشیر خان سواتی , صدر محمد پرویز قریشی کی ملاقات،وزارت ملنے پر مبارکباد

وزیر ریلوے اعظم سواتی کی دعوت پاکستان ویلفئیر ایسو سی ایشن (جدہ) کے چئیرمین ...
وزیر ریلوے اعظم سواتی کی دعوت پاکستان ویلفئیر ایسو سی ایشن (جدہ) کے چئیرمین بشیر خان سواتی , صدر محمد پرویز قریشی کی ملاقات،وزارت ملنے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) پاکستان ویلفئیر ایسو سی ایشن (جدہ) کے چئیرمین بشیر خان سواتی اور صدر محمد پرویز قریشی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کی دعوت پر پاکستان میں انکے گھر ملاقات کی جس میں انہوں نے اعظم سواتی کووزیر ریلوے کی وزارت ملنے پر اپنی اور اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے، ملاقات کے دوران بشیر سواتی اور پرویز قریشی نے وفاقی وزیر کو اوورسیز کو درپیش مسائل اور اپنے فورم کے فلاحی کاموں سے متعلق آگاہ گیا، جس پر وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کے  پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کی اوورسیز کے لیے خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے دیار غیر میں رہے کر ٹائم نکال کر کے اپنی کیمونیئ کی خدمت کرنا بہت بڑی اور سعادت کی بات ہے انشاء اللہ میری زلفی بخاری اور وزیر اعظم عمران خان صاحب  سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے تو میں سب سے  پہلے اوورسیز کے مسائل ترجیی بنیادوں پر حل کرنے کی بات کروں گا، ملاقات کے دوران اعظم خان سواتی صاحب کی جانب سے پر تکلف ڈنر بھی دیا گیا جس پر پرویز قریشی اور بشیر خان سواتی نے انکا شکریہ ادا کیااور موقع پر انکے بیٹے بریسٹر عثمان علی سواتی بھی موجود تھے   ۔