رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے شادی کے دعوت نامے میں پوری 'لو سٹوری' شیئر کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان 25 دسمبر کو مشہور بھارتی سوشل میڈیا سٹار زید دربار سے شادی کرنے جارہی ہیں۔
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں چند ماہ سے سانے آرہی تھیں اور گذشتہ ماہ ہی دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
اب گوہر خان نے انسٹاگام پر اپنی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ (شادی کارڈ) پوسٹ کیا ہے جس میں گرافکس کی مدد سے دلچسپ انداز میں لاک ڈاؤن کے دوران دونوں کے پہلی بار ملنے،دوستی ہونے اور پھر شادی کی پیشکش کے واقعے کو بیان کیاگیا ہے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ زید دربار بھارت میں سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں اور کوریوگرافی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے والد اسماعیل دربار بالی وڈ کے مشہور موسیقار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہوں گی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔