نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم بھی حارث روف کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی سن کر گرویدہ ہو گئے 

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم بھی حارث روف کی قومی ٹیم میں شمولیت کی ...
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم بھی حارث روف کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی سن کر گرویدہ ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکلم بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرحارث رؤف کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ٹی وی شو میں برینڈن میکلم نے لاہور قلندرز کے باؤلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں آمد کی سٹوری بڑی حیران کن ہے۔برینڈن میکلم نے ٹی وی شو میں حارث رؤف کا انٹرویو بھی کیا، سابق کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ تین برس پہلے تک حارث رؤف ٹینس بال کرکٹ کھیل رہا تھا، لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام سے حارث روف سامنے آیا۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے 5 لاکھ نوجوانوں نے ٹرائلز دیے، میں نے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کے دوران پہلی مرتبہ ہارڈ بال پکڑی، ٹرائلز سے پہلے میں ٹینس بال کھیلتا تھا جو پاکستان میں بہت عام ہے۔
قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہارڈ بال سے بولنگ کرنا مجھے اچھا لگا،میں نے پہلا بال 148 اور دوسرا 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے کرایا۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے مجھے منتخب کر لیا، جس کے بعد پی ایس ایل میں موقع ملا اور پھر بگ بیش لیگ میں بھی پہنچ گیا۔

مزید :

کھیل -