پشاور: بی آرٹی سٹیشن پرماسک نہ پہننے پرمسافراورسکیورٹی گارڈکے درمیان ہاتھا پائی،ملزم گرفتار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی آرٹی سٹیشن پرماسک نہ پہننے پرمسافراورسکیورٹی گارڈکے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی،دونوں جانب سے گھونسوںاور ٹانگوں کااستعمال کیا،سٹیشن پر موجود دیگر لوگوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا،پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نوجوان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بی آرٹی بس میں سفر کیلئے بغیر ماسک کے نوجوان سٹیشن پر آیا تو سکیورٹی پر موجودگارڈ نے اسے ماسک پہننے کیلئے کہا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،بی آر ٹی انتظامیہ نے نوجوان کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ماسک پہننے کی تاکید پر نوجوان نے سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا،ہاتھا پائی کے بعد نوجوان اپنے رشتہ داروں کو بھی لے آیا،جس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
