کوروناوائرس کی دوسری لہر ،سپین میں شہروں کے مابین غیر ضروری سفر پر پابندی عائد، ریسٹورنٹ سروس بھی محدود

 کوروناوائرس کی دوسری لہر ،سپین میں شہروں کے مابین غیر ضروری سفر پر پابندی ...
 کوروناوائرس کی دوسری لہر ،سپین میں شہروں کے مابین غیر ضروری سفر پر پابندی عائد، ریسٹورنٹ سروس بھی محدود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )کورونا وائرس کی دوسری لہرسپین کو بری طرح متاثر کر رہی ہے،دسمبر کے آغاز سے ہی سپین میں کیسز زیادہ بڑھنا شروع ہو گئے تھے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز مرکزی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے ضابطوں میں دی جانے والی نرمی پر نظر ثانی کریں، دیگر صوبائی حکومتوں کی طرح کاتالان حکومت نے بھی21دسمبر سے گیارہ جنوری تک ریسٹورنٹ و بار کےاوقات کار تبدیل کر دئیے ہیں جسکے بعد ریسٹورنٹ  ناشتے کے لئےصبح دو گھنٹے اور دن کے کھانے کےلئے اڑھائی  گھنٹے سروس فراہم کریں جبکہ رات کا کھاناشام سات بجے سے دس بجے تک صرف ہوم ڈلیوری سروس کے تحت ہو گا۔ شہروں کے مابین ویک اینڈ پر نقل وحرکت کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے،اور بلاجواز ایک شہر سے دوسرے شہر جانے پر پابندی ہے۔یاد رہے کہ سپین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 47ہزار سے تجاویز کر چکی ہے۔