برطانیہ‎ میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اطلاق صرف کرسمس ڈے پر ہی کیا جا ئے گا

برطانیہ‎ میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اطلاق صرف کرسمس ڈے پر ہی ...
برطانیہ‎ میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اطلاق صرف کرسمس ڈے پر ہی کیا جا ئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(طیّب عاطر )‎کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اطلاق صرف کرسمس ڈے پر ہی کیا جا ئے گا اور اس کے بعد مین لینڈ سکاٹ لینڈ کو باکسنگ ڈے سے سخت ترین پابندیوں کے تحت رکھا جائے گا۔

‎ وزیر نیکولا اسٹرجن کے مطابق  دسمبر کے آخری ہفتہ کے درمیان پابندیوں میں نرمی  کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اب اس کا اطلاق صرف کرسمس کے دن ہی ہوگا۔‎کرسمس کے دوران برطانیہ میں انٹرنیشنل سفر پر پابندی لاگو ہوگی۔‎سکاٹ لینڈ میں بھی سخت ترین سطح کے چار اصول 26 دسمبر سے مین لینڈ  سکاٹ لینڈ میں نافذ ہوں گےجس پر مقامی اتھارٹی کی جانب سے شہریوں سے پابندیوں پر عمل درآمد کی اپیل کی جا رہی ہے۔