آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آگئیں

آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آگئیں
آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آ گئیں،بنیادی شرائط میں ٹیکس ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ہے،وزارت خزانہ نے 31 دسمبر سے پہلے شرائط کی فہرست مکمل کرنے کاعمل شروع کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں 7 تا10 فیصد اضافہ متوقع ہے،ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 تا10 فیصد اضافہ کیاجائےگا،دونوں اہداف جون2021 تک حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اضافہ یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیاجائےگا، منصوبہ ضروری ردوبدل کے بعد منظور ہونے کاامکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ جنوری تا مارچ اضافی رقوم کا50 تا60 فیصد حاصل کرنے کاٹارگٹ رکھاجائےگا،بقیہ40 تا50 فیصد رقوم کاحصول اپریل تاجون ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی ،مرحلہ وار منصوبے کے حصول پر آئی ایم ایف تیسری قسط جاری کرے گا،مارچ 2021 تک منصوبہ میں ردوبدل کی گنجائش رکھی جائیگی۔