امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کادوسراگھر ،موجودہ سفری بندشیں کورونا کی وجہ سے ہیں ، وزیرخارجہ شیخ عبداللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ نے کہاہے کہ امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کادوسراگھر ہے، موجودہ سفری بندشیں کورونا کی وجہ سے ہیں ، وبا کی وجہ سے عائدویزوں کے اجرا میں پابندیاں عارضی ہیں ۔
یو اے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ نے کہاہے کہ یو اے ای اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں گہرائی ہے ،ان تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کیاہے ۔یاد رہے کہ اماراتی وزیرخارجہ کابیان وزیرخارجہ شاہ محمود کے دورہ امارات کے بعد سامنے آیا ہے۔