وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار،12لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ عائد

وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار،12لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ عائد
وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار،12لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دی اور انہیں 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -