سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد 13سالہ لڑکی سے زیادتی، دبئی میں موجود پاکستانی شہری پکڑا گیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد 13سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پاکستانی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق 27سالہ پاکستانی نوجوان کی ملاقات اس کم عمر فلپائنی لڑکی کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہوئی اور دونوں میں ملاقاتیں ہونے لگی۔ ایک روز لڑکی دیر سے گھر واپس آئی تو اس کے 62سالہ والد نے اس سے پوچھ گچھ کی جس پر اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ ایک آدمی سے محبت کرتی ہے اور اسی سے مل کر آ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کے باپ نے پاکستانی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے عدالت میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی لڑکی سے ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ اکثر لڑکی سے اس عمارت کی چھت پر ملتا تھا جس عمارت میں وہ ایک فلیٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی۔ملزم نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اور لڑکی دونوں مل کر فحش فلمیں بھی دیکھتے تھے اور دونوں کے درمیان جنسی تعلق بھی تھا۔ عدالت نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اسے 3سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔