گلی میں شادی کی تقریب، محلہ داروں کوراستہ کھلوانے کی کوشش مہنگی پڑگئی

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں گلی بلاک کرکے شادی تقریب منعقد کرنے والے بااثر افراد نے محلے داروں پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی نشتر کالونی میں روڈ بلاک کرکے شادی کی تقریب جاری تھی جس پر اہل محلہ نے اعتراض اٹھایا تو بااثر افراد نے محلے داروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محلے داروں کی جانب سے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی گئی تاہم اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ محلے داروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ تھانہ نشتر کالونی پولیس اسٹیشن کے اہلکار بااثر افراد سے ملی ہوئے ہیں۔