لاہور ایئر پورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا پکڑا گیا، یہ کہاں جا رہا تھا؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گجرت کا رہائشی قیصر رشید پی آئی اے کی پرواز سے ٹورنٹو جا رہا تھا۔ پی آئی اے ٹاسک عملے نے چیکنگ کی تو مسافر کے پاس ویزا جعلی تھا۔
ایف آئی اے حکام نے جعلی ویزے والے مسافر کو گرفتار کرکے آف لوڈ کر دیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔