ڈولفن مچھلی نہر میں کیسے آئی؟
خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھری میرواہ کے علاقے میں نایاب نسل کی ڈولفن نہر میں پھنس گئی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث نایاب نسل کی ڈولفن علی پور نہر میں آکر پھنس گئی۔ ڈولفن دو روز سے نہر میں پھنسی ہوئی ہے جس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔
وائلڈ لائف کی عملے کی جانب سے نایاب نسل کی ڈولفن کے ریسکیو کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مقامی لوگ اسے نہر سے نکال کر مار سکتے ہیں۔