کویت کے امیر کے بعد ان کا صاحبزادہ بھی انتقال کرگیا

کویت کے امیر کے بعد ان کا صاحبزادہ بھی انتقال کرگیا
کویت کے امیر کے بعد ان کا صاحبزادہ بھی انتقال کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کے امیر کے80 روز بعد ان کا صاحبزادہ بھی انتقال کرگیا۔

کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد کے صاحبزادے اور سابق وزیر دفاع شیخ صباح ناصر صباح الاحمد 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کویت کی سرکاری خبر ایجنسی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ اپنے والد سابق امیر کویت کے 80 روز بعد اس دنیا سے اگلے جہان گئے ہیں۔

شیخ ناصر صباح الاحمدکے انتقال پر موجودہ امیر کویت شاہی خاندان اور حکومتی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -