افغان دارالحکومت ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا، اتنے لوگ مارے گئے کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں

سورس: Screen Grab
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کے مطابق دھماکے کا نشانہ رکن اسمبلی خان محمد وردک تھے لیکن وہ حملے میں محفوظ رہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری کار پہلے سے راستے میں کھڑی کی گئی تھی یا اسے کوئی خود کش حملہ آور چلا رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار بم دھماکے میں قریب موجود 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔