وائٹ کالر اور سٹریٹ کرائمز میں فرق ہے، دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی: چیئرمین نیب

وائٹ کالر اور سٹریٹ کرائمز میں فرق ہے، دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ...
وائٹ کالر اور سٹریٹ کرائمز میں فرق ہے، دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی: چیئرمین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر اور سٹریٹ کرائم میں فرق ہے، دھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہیں بلکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، غربت اور افلاس کی وجہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔ 

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا، جس میں شرعی منافع کا لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مضاربہ کیسز ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ 

چیئرمین نیب نے بتایا کہ مفتی احسان اور ساتھیوں کو 10سال کی سزا اور 10ارب روپے جرمانہ ہوا۔