ماں گھر کا دروازہ بند کرکے مارکیٹ چلی گئی، واپس آئی تو ایسا منظر کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

ماں گھر کا دروازہ بند کرکے مارکیٹ چلی گئی، واپس آئی تو ایسا منظر کہ زندگی کا ...
ماں گھر کا دروازہ بند کرکے مارکیٹ چلی گئی، واپس آئی تو ایسا منظر کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
سورس: Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت دلی کے ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی دلی میں خاتونِ خانہ اپنے پانچ اور چھ سالہ بیٹوں کو گھر میں چھوڑ کر دروازہ باہر سے بند کرکے مارکیٹ چلی گئی۔ اسی دوران گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ گھر کے گراؤنڈ فلور پر لگی جہاں بچوں کا باپ ہوائی چپل بنانے کا کام کرتا ہے۔ گھر میں آتشزدگی کے باعث اندر موجود دونوں بچے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ مہلوک بچوں کی شناخت آنسر اور آیوش کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور گھر کی اوپر کی منزل پر موجود لوگوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم بچے گراؤنڈ فلور پر ہی موجود تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -